دبئی ، شارجہ اور ابو ظہبی میں‌بارش، نظام زندگی معطل ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:12

دبئی ، شارجہ اور ابو ظہبی میں‌بارش، نظام زندگی معطل ہو گیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء): دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی پیشن گوئی بھی کر دی ہے . بارش کے باعث ابوظہبی، شارجہ اور دبئی میں نظامٍ زندگی بُری طرح متاثر ہوا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث متعدد اسکولوں میں دو گھنٹے قبل چھُٹی کا اعلان بھی کر دیاگیا ہے تاہم بارش کے بعد درجہ حرارت میں 6 سینٹی گریڈ تک کمی آئی ہے.

(جاری ہے)

موسلا دھار بارشوں کے ساتھ ساتھ مٹی اُڑنےا ور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ہائی وے پر حدٍ نگاہ بھی کم ہو گئی ہے. نیشنل سینٹر فور میٹرولوجی کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے کم دباؤ کے پیشٍ نظر مختلف خلیجی ممالک قطر، کویت اور بحرین بھی اس سے اثر انداز ہوں گے. ملک بھر میں بارش کے سبب ساحلی علاقوں پر پڑنے والے فرق کے بعد موسمیاتی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ کل بھی ابوظہبی، دبئی ، شارجہ سمیت دیگر عرب ممالک میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا.