Live Updates

کراچی :‌آج اور کل سندھ کا دورہ کروں گا ، سندھ کے لوگوں کو خاص طور پر تبدیلی کی ضرورت ہے، لوگوں کو نئے اور پرانے پاکستان میں فرق واضح کرنا بہت ضروری ہے ، اسپیکر کا انتخاب اب بھی متنازعہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی دورہ سندھ پر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:38

کراچی :‌آج اور کل سندھ کا دورہ کروں گا ، سندھ کے لوگوں کو خاص طور پر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج اور کل سندھ کا دورہ کروں گا. انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس کے ذریعے الیکشن لڑا جا رہا ہے، اندرون سندھ کو آزاد کروانا ہے کیونکہ خاص طور پر سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کی ضرورت ہے، یہاں پانی نہیں ہے ٹرانسپورٹ کا حال سب کے سامنے ہے.

پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ ، لوگوں کو بتانا ہے کہ نئے اور پرانے پاکستان میں کیا فرق ہے، نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوں گے، نئے پاکستان کا بلدیاتی نظام کے پی کے جیسا ہو گا، نئے پاکستان میں شوکت خانم جیسے عالمی معیار کے حامل مزید اسپتال بنائے جائیں گے جس میں کسی کی مداخلت نہیں ہو گی، نئے پاکستان میں اسکول بلدیاتی نظام کے زیر انتظام ہوں گے.

انہوں نے بتایا کہ کے پی کے میں اسٹیٹس کو کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چاہتا ہے کہ ملک گورننس ٹھیک ہو، گورننس کی بہتری فوج کی نہیں ہر پاکستانی کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ اسپیکر کا الیکشن اب بھی متنازعہ ہے کیونکہ اکیس ہزار ووٹوں کا کچھ پتہ ہی نہیں چلا کہ کہاں گئے، ملک میں بُری گورننس کی بدولت امیر کو امیر اور غریب کو غریب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی میں مخالفین کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی گئی، ملک لا اینڈ آرڈر ٹھیک نہیں تو روزگار کیسے ملے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو گا۔ کیونکہ اگر سرمایہ کاری نہیں ہو گی تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی کا دورہ بھی کروں گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات