صومالیہ میں الشباب شدت پسند گروپ کے دو دھڑوں کے درمیان جھڑپیں،9جنگجو ہلاک، 8زخمی
جمعرات 12 نومبر 2015 13:20
موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)صومالیہ میں الشباب شدت پسند گروپ کے دو دھڑوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ القاعدہ یا داعش سے الحاق کا معاملہ بتایا جاتا ہے۔وسطی جْبہ میں ساکوہ کے قریب ہونے والی اِس لڑائی میں دونوں طرف سے نو لڑاکا ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش دھڑے کا ایک حامی کمانڈر شامل ہے۔
الشباب کے چند جنگجووٴں نے گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ کے ساتھ طویل مدت سے جاری اتحاد ختم کرکے داعش سے وفاداری کا عہد کیا جائے، جس خیال کو اب تک الشباب کے چوٹی کے رہنما مسترد کرتے آئے ہیں۔گذشتہ ہفتے اپنے خطاب میں، الشباب کے ترجمان علی دھیری نے کہا تھا کہ اْن کا گروپ عدم اتحاد کی اجازت نہیں دے گا۔(جاری ہے)
اْنھوں نے کہا کہ گروپ اْنھیں روکے گا جومسلمانوں کو تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں۔
علی دھیری نے داعش کا نام لیے بغیر کہا کہ صومالیہ اور مشرقی افریقہ میں الشباب ہی ’اصل‘ اسلامی طاقت کا درجہ دکھتا ہے۔اس ہفتے، داعش نے ایک وڈیو جاری کیا جس میں صومالیہ کے ’پوٹلینڈ‘ کے خطے میں الشباب کے لڑاکوں کو داعش کے سربراہ، ابو بکر البغدادی سے وفاداری کا عہد لیتے دکھایا گیا ہے۔جنوبی صومالیہ میں الشباب کے زیر تسلط زیادہ تر علاقے پر اْس کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔ لیکن، وہ دارلحکومت، موغادیشو اور ہمسایہ ملک کینیا میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔منگل کے روز، امریکی محکمہ خارجہ نے الشباب کے چھ چوٹی کے رہنماوٴں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا، جو انعام اطلاع دینے کو دیا جائے گا، جس میں گروپ کے امیر، ابو عبیدہ بھی شامل ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں عبیدہ کو الشباب کا سربراہ مقرر کیا گیا، جب ایک امریکی ڈرون حملے میں اْن کا پیش رو احمد عبدی غودانی ہلاک ہوا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.