لاہور ایئر پورٹ پرہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ پرہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،یورپ جانیوالے ایک مسافر کو ہیروئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے مطابق گجرات کا رہائشی اصغر صدیق یورپ جارہا تھا،دورانِ تلاشی اس کے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 70کیپسول برآمد ہوئے جو اس نے پیٹ کیساتھ باندھ رکھے تھے، مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :