چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے آخری مراحل میں داخل ہو گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 13:33

چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے آخری مراحل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سینئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈن ایگلز لاہور کی بہترین ٹیم کو 5 وکٹوں ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے کہا کہ فائنل میچ عامر کیبلز اور سیالکوٹ سینئرز کے درمیان 21 نومبر 2015 بروز ہفتہ کو شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی نامور شخصیات کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ نارتھ پنجاب کی ٹیموں کو بھی ٹورنامنٹ میں شامل کر کے لاہور سے باہر بھی مقابلے منعقد کروائے۔

(جاری ہے)

تا کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں تا کہ گراؤنڈ آباد ہونے کے ساتھ ساتھ سابقہ کھلاڑی فٹ رہیں اور ان کے معاشی حالات بہتر ہو سکیں اور صحت مند ماحول قائم ہو سکے۔

عامر الیاس بٹ نے سیالکوٹ سینئرز کی شاندار فتح اور فائنل تک رسائی پر ان کے آرگنائزر اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے کہ انہوں نے ایک بڑی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائنل میچ اچھا ہو گا۔ جو اچھا کھیلا گیا کامیابی اسکے قدم چومے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جو کہ فراز سپورٹس سیالکوٹ کی گراؤنڈ پر کھیلا گیا میں گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

اشفاق اسلم 30، رضوان اسلم 24، کپتان محمد سلمان خان 13 ، محمد حفیظ 18 ، اکبر خان 15 اور رؤف وائیں نے 39 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سیالکوٹ سینئرز کی طرف سے محمد مننان نے 3/38، افتخار احمد 2/12، جاوید اقبال 2/30اور محمد تنویر نے 2/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں سیالکوٹ سینئرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔شاہد رفیق 34، محمد مننان 23 ، کاشف ملک 15 ، محمد تنویر 30 زنز ناٹ آؤٹ اور قلب شاہ نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ گولڈن ایگلز کی طرف سے رؤف وائیں نے 2/16، محمد حفیظ 2/36 اور اکبر خان نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ عنصر محمود ، محمد عمران ایمپائر جبکہ ایم الیاس گل سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :