محمدحفیظ نے سنچری یونس خان کے نام کردی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:54

محمدحفیظ نے سنچری یونس خان کے نام کردی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان کو پہلے میچ میں فتح دلوانے والے بلے باز محمد حفیظ نے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سنچری ماسٹر بلے باز یونس خان کے نام کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونس خان ہمارے ملک کا فخر ہیں انہوں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہمیں ان کی کمی دیر تک محسوس ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ساتھ بابر اعظم بھی بہت اچھا کھیلے۔ انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا اگر وہ اچھا نہ کھیلتے تو شاید مجھے مشکلات پیش آتیں۔