پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہوگی ، حکومت ہوش کے ناخن لے،محمد اصغر

جمعرات 12 نومبر 2015 14:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)انجمن تاجران اولڈ الیکٹرک موٹرز مارکیٹ جھگ روڈفیصل آباد کے سابق صدر وفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر محمد اصغرنے وفاقی و زیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے قوم پر40ارب روپے کے نئے ٹیکس عائدکرنے کے عندیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے ٹیکس سے ملک میں مہنگائی کا ایسا سیلاب آئیگا اورتاجروں کے ساتھ عوام سڑکوں پر لانے کی سازش ہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہوگی ، حکومت ہوش کے ناخن لے ہد ف کے مطابق ٹیکس اکھٹا نہ کرنا وزارت خزانہ کی نااہلی اور مزید ٹیکس لگا کر خسارے کی کمی کو پورا کرنا قوم پر ظلم ہے انہوں نے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے قرض لینے کیلئے IMF کی شرط پوری کرنے کیلئے ٹیکسوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوز شریف نے رواں مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی تھی لیکن لگتا ہے کہ پالیسی میکروزیر اعظم سے بھی زیادہ طاقتور ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کو یلیف دینے باریحکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں انہوں نے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ قوم پر رحم کھائیں اور آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کی بجائے ان اداروں سے جان چھڑائی جائے جو ملک کے خزانہ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اورانکی وجہ سے پورا بجٹ متاثر ہوتا ہے