لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشا کو نیب انکوائری میں پیشی سے استثنی کے عدالتی حکم کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری کی جانب سے کیس میںفریق بننے کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ نیب میاں منشاءسے جن معاملات میں تحقیقات کررہا ہے ان معاملات صرف دو رکنی بنچ ہی حکم دینے کا مجاز ہے،،عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کو نیب سے متعلقہ معاملات میں اختیار سماعت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت نیب کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ میاں منشاءکو نیب میں جاری انکوائری میں پیشی سے استثنی کا فیصلہ عدالتی اختیار سماعت نہ ہونے کی بناءپر واپس لیا جائے ۔جس پر عدالت نے فریقین کو دس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔