لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ فوری اور جلدانصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ہے ،،،زیر التواء پرانے مقدمات جلد نمٹاکر نئے دائر ہونے والے مقدمات کو بروقت نمٹانے کی ریت ڈالیں گے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بارمیں کی جانب سے اپنے اعزاز میںمنعقدہ استقبالیہ تقریب میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح انصاف کی فراہمی ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بار اور بنچ کومل کر آئین اور قانون کی حکمرانی کو معاشرے کے بنیادی اقدار میںشامل کرنا ہے.

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بار اور بنچ ایک خاندان کے افراد کے نام ہیں ان کی منزل ایک ہے کیونکہ ایک کاکام انصاف کا حصول اور دوسرے کا کام انصاف کی فراہمی ہے.. جسٹس اعجاز الاحسن نے زور دیا کہ وہ کوشش کریں گے کہ لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد مزید مضبوط ہو. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ان کا خواب اور مشن ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ایشیاء کی بہترین ہائیکورٹ قرار پائے۔