گزشتہ سال 208.99 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے، وزارت برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق

جمعرات 12 نومبر 2015 14:33

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وزارت برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے ایوان بالا کو آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 208.99 ارب روپے مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ملک بھر میں چاول کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 980 کلو گرام رہی جبکہ اس عرصہ کے دوران 3.8 ملین ٹن چاول برآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 208.99 ارب روپے بنتی ہے۔