سوال کرنے والے ارکان کو وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں موجود رہنا چاہیے،چیئرمین سینٹ

جمعرات 12 نومبر 2015 14:34

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان سینٹ کو ہدایت کی ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے والے ارکان کو ایوان میں موجود رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جعمرات کو ایوان بالا میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان سینٹ بڑی محنت کے ساتھ سوالات تیار کرتے ہیں اور متعلقہ وزراء ان کا جواب دیتے ہیں اس سے حکومت کی جوابدہی بھی ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جن ارکان کے سوالات ہوں انہیں وقفہ سوالات کے دوران موجود ہونا چاہیے۔