چلی کا دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ تیار کرنے کا دعوی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:39

سانتیاگو۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)چلی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جسکی مدد سے کائینات کے وجودمیں آنے کے فوری بعد کی صورتحال کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مزکورہ ٹیلی سکوپ کا نام میگیلن رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا ور یہ2021میں مکمل طور پر کام شروع کر دے گی۔ ماہرین کے مطابق میگیلنٹیلی سکوپ سے سابقہ ہبل ٹیلی سکوپ کے مقابلے میں 10گنا زیادہ بہتر تصاویرحاصل کی جا سکے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی سکوپ کی مدد سے زمین تک پہنچنے والی روشنی کا بھی جائزہ لیا جا سکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی سکوپ پر5سو ملین ڈالر لاگت آئے گی۔