ہندوستان میں دیوالی کا تہواربھی مودی سرکار کے خلاف احتجاج بن گیا
سابق فوجیوں نے اپنے اعزازات نذرآتش کردیئے،سکھ برادری نے ”سیاہ دیوالی“ منائی
جمعرات 12 نومبر 2015 14:47
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) ہندوستان میں دیوالی کا تہواربھی مودی سرکار کے خلاف احتجاج بن گیا،سابق فوجیوں نے اپنے اعزازات نذرآتش کردیئے تو دوسری جانب سکھ برادری نے ”سیاہ دیوالی“ منائی جبکہ کانگریس نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے مٹھائی کی بجائے دال بانٹی جو مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو بھی بھیجی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رواں برس مختلف احتجاج اور مظاہروں کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنا۔دیوالی کے روز ہی سابق فوجیوں نے ون رینک ون پینشن (او آر او پی) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے میڈل جلانے کی کوشش کی۔ہندوستانی ٹی وی چینل زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج کے دوران سابق فوجیوں نے اپنے میڈل جلانے کی کوشش کی البتہ پولیس نے ان کو ایسا کرنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
اسی احتجاج کے دوران سابق فوجیوں نے ستمبر میں 1965 کی جنگ کی یاد میں ہونے والی تقریب کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔دیوالی کے موقع پر ہی ہندوستان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیااورلوگوں کو مٹھائی کے بجائے دالیں تقسیم کی گئیں۔
ریاست مہاشٹرا کی اسمبلی کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما رادا کرشنا نے بھی وزیر اعلیٰ دیویندرا کو دال کا تحفہ ارسال کیا تاکہ ان کو اپنا احتجاج پہنچا سکیں۔ہندوستانی ریاست مدھیا پردیش میں کانگریس کی جانب سے دیوالی کیمپ لگایا گیا۔ کانگریس کے کارکنوں نے دال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر احتجاج کے لیے دیوالی پر مٹھائی کے ڈبوں میں دالیں تقسیم کیں۔مٹھائی کی جگہ دال پا کر لوگ اور زیادہ خوش ہو گئے جبکہ دال کے پیکٹس پانے کے لیے لوگوں میں چھینا چھپٹی بھی ہوئی۔ہندوستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور دال کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی خبریں اب تواتر کے ساتھ میڈیا میں آ رہی ہیں اسی لیے دیوالی پر بھی احتجاج سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکھ برادری سیاہ دیوالی منائی۔ہندووٴں کے روشنیوں کے تہوار پر چراغاں نہیں کیا گیا بلکہ اس روز سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.