پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:51

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے انگلینڈ کیخلاف 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکواڈ میں شاہد آفریدی (کپتان)، احمد شہزاد ، رفعت اللہ مہمند ، محمد رضوان ، وہاب ریاض ، عمران خان جونیئر ، سہیل تنویر ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر )،عماد وسیم ،افتخار احمد ،انور علی ، صہیب مقصود، عامر یامین اور محمد عرفان شامل ہیں ۔پی سی بی حکام کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو ممکنہ طور پر ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کے باعث ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا جاچکا ہے اور اسی وجہ سے ایک بار پھر انہیں قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جب کہ عماد وسیم کی شمولیت ٹیم سے مشروط ہے اور اگر وہ فٹنس ثابت نہ کر سکے تو بلا ل آصف کو سکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا ۔