”کنگ فْو پانڈا تھری“آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:58

”کنگ فْو پانڈا تھری“آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)”کنگ فْو پانڈا تھری“ 2011ء میں ریلیز ہونے والی کمپیوٹر اینی میٹڈ کامیڈی مارشل آرٹس فلم کا تیسرا حصہ ہے، فلم آئندہ سال29 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا ایک بار پھر دشمن کے چھکے چھڑانے کو تیار ہے، اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری ،کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کنگ فْو پانڈا تھری دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی کمپیوٹر اینی میٹڈ کامیڈی مارشل آرٹس فلم کا تیسرا حصہ ہے۔ پو نامی پانڈا اپنی شرارتوں سے شائقین کو محظوظ کریگا ،فلم میں اداکار جیک بلیک اور انجیلینا جولی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ہدایتکار جینفیر یو نیلسن کی یہ فلم 29 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔