سونم کپور کی طرف سے سورا بھاسکر ”پاگل“ قرار

جمعرات 12 نومبر 2015 15:10

سونم کپور کی طرف سے سورا بھاسکر ”پاگل“ قرار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار سونم کپور اور اداکارہ سورا بھاسکرنے ”پریم رتن دھن پایو“ میں ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔ حالیہ انٹرویو کے دوران سونم کپور کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ”پریم رتن دھن پایو“ کے سیٹ پر سب سے ذیادہ بے وقوفانہ حرکات سورا سے ہی سرزد ہوتی رہیں۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے بتایا کہ سورا انکی بے خیالی میں عجیب و غریب ویڈیوز بنا کر بغیر بتائے اپلوڈ بھی کر دیا کرتی تھی۔

30سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ اگرچہ سورا بھاسکر بے حد باصلاحیت اداکارہ ہے تاہم وہ بالکل پاگل ہے۔واضح رہے اداکارہ سورا بھاسکر سورج بر جاتیا کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو “ میں سپر سٹار سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سورج بر جاتیا کی ”پریم رتن دھن پایو“کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں