پریانکا چوپڑا ”انگریزی بابو“ کے عشق میں گرفتار

جمعرات 12 نومبر 2015 15:16

پریانکا چوپڑا ”انگریزی بابو“ کے عشق میں گرفتار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویژن سیریز ”کوانٹکو“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لاس اینجلس کے دورے پر ہیں۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق دیسی اداکارہ کو ایک انگریزی بابو کے ساتھ متعدد جگہوں پر ڈیٹ کرتے دیکھا گیا ہے۔تاہم انگریزی بابو کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ خاصے شرمیلے واقع ہوئے ہیں اور میڈیا سے منہ چھپاتے پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل اداکارہ بولی ووڈ سٹار شاہد کپور کی محبت میں گرفتار تھیں۔تاہم اگر 33سالہ اداکارہ کی زندگی میں نئے آنے والے محبت کے ساتھی کے آنے سے بہار آجائے تو اس سے بہتر اور کیا ہو گا۔ اداکارہ بولی ووڈ فلم ”باجی راؤ مستانی“کی شوٹنگ مکمل کرا چکی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی راؤ مستانی“رواں سال 18دسمبر کے روز شاہ رخ خان کی ”دل والے “ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی