یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ ، سلیکشن کمیٹی نے افتخار احمد کو منتخب کرلیا

جمعرات 12 نومبر 2015 15:29

یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ ، سلیکشن کمیٹی نے افتخار احمد کو منتخب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)پاکستانی تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لئے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر قومی سلیکشن کمیٹی نے یونس خان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔ افتخار احمد ان دنوں قائداعظم ٹرافی میں واپڈا کی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں اور ویزے کے حصول کے بعد ان کی دبئی روانگی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ افتخار احمد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اب تک 29فرسٹ کلاس میچز میں ایک ہزار 522رنز بنا چکے ہیں جس میں 3سنچریاں اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی اننگز کا بہترین اسکور 150ہے۔