آئندہ سوبرس میں ترقی کے اہداف کا تعین وفاق نہیں صوبے کریں:ممتازاخترکاہلوں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) عوام کے حقوق والی دفعات پر عملدرآمد کیلئے حکمران گونگے بہرے ہوجاتے ہیں آئندہ سو سالوں کی ترقی کے اہداف طے کرنے کیلئے اسلام آباد کی بجائے صوبوں کی سطح پر منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔ صوبہ بھر کے اضلاع کو نظر انداز کرکے تمام فنڈز لاہور میں جھونکے جارہے ہیں ۔جس سے دوسرے اضلاع کی حق تلفی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے پاس بلدیاتی انتخابات حکمرانوں سے زیادتیوں کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے اپنے ووٹ کی طاقت سے تمام اضلاع کے عوام لیگی امیدواروں کو مسترد کردیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی آرگنائزر و سینئر راہنما الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے ۔