ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ‘وزراء کی بلدیاتی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کیساتھ ساتھ وزراء کے یونین کونسل کی انتخابی مہم پر حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں ارکان اسمبلی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں مخالفین نے اعتراض کیا ہے ذرائع کے مطابق کسی بھی انتخابی مہم میں ارکان اسمبلی کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔