پاک فوج نے جو بیان دیا کہ وہ پوری قوم کی آواز ہے‘ حکومت آئی ایم ایف کی بی ٹیم ہے؛سینیٹر بابر اعوان

جمعرات 12 نومبر 2015 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جو بیان دیا ہے وہ پوری قوم کی آواز ہے‘ حکومت آئی ایم ایف کی بی ٹیم ہے‘ اسحاق ڈار ڈالر مین ہیں‘ حکومت عوام کے بجائے امریکہ کو جوابدہ ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جو بیان دیا ہے وہ حکومت کے لئے توجہ دلاؤ نوٹس ہے اور یہ پوری قوم کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کہہ رہی ہے کہ گڈ گورننس نہیں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ میں ذاتی مفادات کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں ان کو خطرہ ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اپوزیسن حکومت کی بی ٹیم ہے اسی طرح حکومت آئی ایم ایف کی بی ٹیم ہے اور آئی ایم ایف سے جو حکم آتا ہے حکومت اس پر عمل کرتے ہوئے ٹیکس لگائی ہے۔ حکومت امریکہ اور مڈل ایسٹ کے عوام کو جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈالر ڈالر مین ہیں جن کو ڈالر کی ضرورت ہے وہ ان سے حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی معاشی سرگرمیاں موثر اور فعال ہوتی تو اس کا فائدہ عوام کو ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دوکان داری سے خرابی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے