عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،شکیل خان ایڈووکیٹ
جمعرات 12 نومبر 2015 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں لہذا شفاف طرز حکمرانی کے باعث صوبہ ترقی کے راہ پر گامزن ہو رہاہے اور عوام بہت جلد مثبت تبدیلی محسوس کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحت،تعلیم اور زراعت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے اور حقیقی معنوں میں ان اداروں میں ترقیاتی پروگرام اب شروع کئے گئے ہیں اور صوبے بھر میں کرپشن اور کمیشن مافیا کے خاتمے کیلئے اور میرٹ کی بالا دستی کوششیں جاری ہیں جس سے صوبے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور عوامی فلاح و بہبود کی سہولیات کی ترسیل میں آسانی ہو گی اور لوگوں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی بھی واقع ہوگی۔
شکیل ایڈوکیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرکے حکومتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ صوبے کے عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.