پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جرمن قونصل جنرل

جمعرات 12 نومبر 2015 16:58

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،جرمن کمپنیاں توانائی ،آٹو اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل رینر شمیڈشین نے کہا کہ جرمن آٹو سیکٹر کی مایہ ناز کمپنی بی ایم ڈبلیو بھی پاکستان میں کاروبارشروع کرنے کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی جرمنی سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچینج آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جون میں شامل کرلیا جائے گا۔غیر ملکی سرمایہ کار پوری دنیا کی مارکیٹوں سے سرمایہ کاری نکال رہے ہیں،1.5ٹریلین دنیا بھر کی مارکیٹوں سرمایہ کاروں نے نکالا جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا،پاکستان کی مارکیٹیں اب بھی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے جہاں ریٹرن کی شرح 23فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :