میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا ہے ،سلینا سپرا
فلموں میں کام کی آفرز کے انبار لگ چکے ہیں،سوچ رہی ہوں کچھ ایسا کام کروں جسے فلم بین مدتوں یاد رکھیں،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 12 نومبر 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) معروف اداکارہ سلینا سپرا نے کہا ہے کہ میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی سے بحال ہورہی ہے ،فلموں میں کام کی پیشکش کے ابنار لگے ہیں ، اب سوچ رہی ہوں فلم میں کام کروں ، کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں کہ فلم بین برسوں یاد رکھیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اوریہی رہے گا لیکن اس وقت پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بڑی تیزی کے ساتھ بحال ہورہا ہے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستانی فلموں کے معیار میں خاصی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش توہورہی ہیں لیکن میں کسی ایسے کردارکے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہوں جس کو لوگ یادرکھیں۔(جاری ہے)
کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف پروڈکشن ہاوٴس نے مجھے حال ہی میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، مگرمیں نے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا، لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلموں میں کام ضرور کرونگی۔
انھوں نے کہا کہ فلم کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہیرو، ہیروئن کے علاوہ بھی ایسے کردارہوتے ہیں جواپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔ اس لیے میں بھی کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ میری اپنی ایک الگ پہچان فلم میں بن پائے اور کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں فلم بین مدتوں یاد رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.