وزیراعظم کا تاجک صدر امام علی رحمان کے اعزاز میں ظہرانہ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

جمعرات 12 نومبر 2015 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے تاجک صدر امام علی رحمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں دیئے گئے ظہرانے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، وفاقی کابینہ کے ارکان، سینیٹر راجہ ظفر الحق اور اعتزاز احسن نے بھی شرکت کی۔ ظہرانے میں تاجکستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :