انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،حیران کن طور پر عمر اکمل کو ڈراپ کردیا گیا
عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ‘ چیف سلیکٹر ہارون رشید
جمعرات 12 نومبر 2015 18:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس سے حیران کن طور پر عمر اکمل کو ڈراپ کردیا گیا ،بوم بوم شاہدخان آفریدی کوکپتان برقراررکھاگیاجبکہ سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کو 16رکنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، رفعت اﷲ مہمند، شعیب ملک، صہیب مقصود، افتخار احمد، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی، عمران خان جونیئر، محمد عرفان، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور عامر یامین شامل ہیں۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پشاور سے تعلق رکھنے والے رفعت اﷲ مہمند اور اور افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان پی سی بی کے مطابق عماد وسیم کو اسکواڈ میں شمولیت کیلئے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی اور اگر وہ فٹنس ثابت نہ کرسکے تو آل راؤنڈر بلال آصف ان کی جگہ لیں گے۔انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے اعلان کردہ ٹیم سے سب سے حیران کن اخراج عمر اکمل کا ہے جو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں مین آف دی میچ رہے تھے۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ۔پاکستان اور انگلینڈ مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعرات 26نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.