پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی، قیدیوں کے تبادلے سمیت سات معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی، قیدیوں کے تبادلے سمیت سات معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں و زیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں توانائی ، سائنسی تحقیق اور فنی شعبے میں تعاون سے متعلق ہیں۔

فریقین نے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کے تبادلے کیلئے کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔دونوں ملکوں کی خارجہ وزارتوں کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور تاجک وزیرداخلہ نے مجرموں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کئے جب کہ وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف اور ان کے ہم منصب نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :