سپریم کورٹ نے معاون خصوصی کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے معاون خصوصی کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم کور ٹ میں خصوصی معاون کی تعیناتی پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کسی سزا یافتہ شخص کو کیسے وزیراعظم کا معاون خصوصی لگایا جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا