Live Updates

الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم کے رہنماء کنور جمیل کی طرف سے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس واپس لئے جانے پر معاملہ نمٹادیا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء کنور جمیل کی طرف سے نااہلی کیس واپس لئے جانے پر معاملہ نمٹادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیوا یم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان کوسیتا وائٹ کے معاملے پر اور 126 روزکے دھرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔جمعرات کو سماعت کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل اے ایس قادری پیش ہوئے اور کیس واپس لینے کی درخواست کی ،جس پر ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے معاملہ نمٹا دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات