یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا

معیار میں بہتری سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، عبدالوحید

جمعرات 12 نومبر 2015 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا، فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ معیار میں بہتری سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عبدالوحید نے کہا کہ ہاٹ واٹرپلانٹس سیپھلوں کی شیلف لائف میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کے بہتراقدامات سے آم کی برآمد نمایاں طور پر بڑھی ہے۔رواں سال 6 ہزار 85 ٹن آم یورپ اور 12 ہزار 878 ٹن آم ایران برآمد کیے گئے، بہترپیکیجنگ کیباعث متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آم کی ریکارڈ قیمت ملی۔عبدالوحید نے کہا کہ پھلوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم کے دییگئے روڈ میپ کاتسلسل ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :