گندم کی بہتر پیداوار ، فیصل آباد کے دومراکز کے 16کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب

جمعرات 12 نومبر 2015 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) گندم کی بہتر پیداوار کے لیے تحصیل فیصل آباد کے دومراکز فیصل آباد اور ڈھڈی والا کے 16کاشتکاروں میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل آباد رافعہ حیدر تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رافعہ حیدر نے کہا کہ50کلوگرام بیج کی یہ ایک بوری ایک ایکڑ زمین کے لیے کافی ہے اورحکومت ہرکسان کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے4بوری بیج مفت فراہم کررہی ہے ۔

گلیکسی 2013وارئٹی کے اس بیج کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ تمام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے۔حکومت کی طرف سے یہ بیج مفت فراہم کیا جارہا ہے آئندہ سال آپ اس کی کاشت کرکے دیگر زمینداروں کو گندم کے ریٹ پر بیج فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اس طرح آئندہ 3سے 5سال تک پورے ضلع کے کاشتکاروں کے پاس ہر قسم کی بیماریوں سے پاک یہ بیج پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

چوہدری عبدالحمید ایگزیکٹو آفیسر زراعت(توسیع ) فیصل آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کی پانچ تحصیلوں کے 801گاؤں کے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کی بنیادپر گندم کا مفت بیج فراہم کیا جارہا ہے جو کہ مرحلہ وارتحصیل کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کے لیے جو پیکیج اور سہولیات فراہم کی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فراہم کی جارہی ہیں ۔ تقریب سے مسلم لیگ کے ایم این اے ڈاکٹرنثار احمد نے بھی خطاب کیا اور کاشتکاروں کے مسائل سنے ۔

متعلقہ عنوان :