پاکستانی کرکٹرز ’بوڑھے‘ ہو کر بھی باز نہیں آئے

شعیب اختر اور وسیم اکرم کے بعد ثقلین مشتاق نے سچن ٹنڈولکر کو ’’تیسرا‘ ‘ مار کر پویلین کی راہ دکھلا دی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:12

پاکستانی کرکٹرز ’بوڑھے‘ ہو کر بھی باز نہیں آئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) امریکہ میں جاری کرکٹ آل سٹارز کرکٹ سیریز میں تاریخ میں پہلی بار 30 لیجنڈز ایک ساتھ مدمقابل نظر آ رہے ہیں اور پوری دنیا انہیں دیکھ کر انتہائی پرجوش ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں شعیب اختر اور وسیم اکرم نے مخالف کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچایا تو دوسرے میچ میں ثقلین مشتاق نے سچن ٹنڈولکر کو ایسا گھمایا کہ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے پہلے میچ میں سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کو ’’ہلنے‘‘ بھی نہ دیا اور شعیب اختر کے باؤنسرز اور سپیڈ نے تو سب کو حیران کر دیا لیکن دوسرے میچ میں ثقلین مشتاق نے ’’تیسرا‘‘ پھینک کر سچن ٹنڈولکر کی وکٹ کچھ اس طرح اکھاڑی کہ خود سچن ٹنڈولکر بھی حیران رہ گئے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے ثقلین مشتاق کے ’’تیسرے‘‘ پر انہیں خوب داد دی۔ یوں تو کرکٹ آل سٹارز میں دنیا بھر کے لیجنڈز کھیل رہے ہیں لیکن اب تک پاکستانی باؤلرز کی پرفارمنس اتنی حیران کن ہے کہ اگر انہیں آج بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا جائے تو وہ مخالف ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :