کراچی آپریشن سست روی کا شکار نہیں ہوا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی

سندھ رینجرز کے ترجمان کاتردید ی بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) سندھ رینجرز کے ترجمان کہا ہے کہ کراچی آپریشن ہلکا یا سست روی کا شکار نہیں ہوا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے پورے زور و شور سے جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ جمعرات کو سندھ رینجرز کے ترجمان نے رینجرز کے بارے میں میڈیا پرکراچی آپریشن سست پڑنے کی بحث سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا کہ ہم اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ رینجرز آپریشن ہلکا اور سست پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کے ترجمان نے کہاکہ رینجرز آپریشن ہلکا نہیں ہوا بلکہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جاری ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جاری یہ آپریشن آخری دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کے خاتمے تک جاری رہے گااور رینجرز اس جنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گی۔ترجمان رینجر نے کہا کہ رینجرزا ور کراچی کے عوام ساتھ ساتھ ہیں ،عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔انہوں نے عوام سے التماس ہے کہ عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گردو نواح پرکڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری طور پر ہیلپ لائن 1011پر اطلاع دیں۔