حکمران ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے ملک وقوم کو دبا دیاگیا، چوہدری ذیشان بابر

جمعرات 12 نومبر 2015 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)سابق صدر ضلعی یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف چوہدری ذیشان بابر نے کہا کہ حکمران ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے ملک وقوم کو دبا دیا ہے بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، حکمرانوں نے غربت ، بے روزگاری،مہنگائی ، کرپشن ، لاقانونیت سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور شہباز شریف کسان پیکیج کی آڑ اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر کر قوم کے ٹیکسوں کاپیسہ اڑا رہے ہیں۔ ان کو کسانوں اور کاشتکاروں کی اتنی فکر ہوتی تو اڑھائی سال سوئے نہ ہوتے جیسے ہی بلدیاتی انتخابات سر پر آئے تو انہیں کسان اور کاشتکار یا د آگیا، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان اور کاشتکارکا کنچوبر نکل چکا ہے آج ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔