وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کی رحم کی اپیل اور معافی نامے پر عملدر آمد روک دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:33

وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کی رحم کی اپیل اور معافی نامے پر عمل در آمد روک دیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہ رخ جتوئی کیس کی فائل اپنے پاس رکھ لی ۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے قیدیوں کو پھانسیاں لگائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ جتوئی کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی اس لئے اس پر عمل در آمد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی رحم کی اپیل صدر کو بھجوائی جائے گی نہ مقتول کے لواحقین کا صلح نامہ قبول کیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہ رخ جتوئی کی فائل اپنے پاس منگوا لی ہے تاکہ مجرم کو کسی قسم کی رعایت مل سکے نہ دونوں پارٹیاں آپس میں مک مکا کر سکیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزم جتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔