قصور،دیہاتیوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نایاب قسم کاہرن پکڑ لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 20:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی پٹھاناں والی کے بہادر دیہاتیوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نایاب قسم کاہرن پکڑ لیا محکمہ ویلڈلائف والے بھی اطلاع پاکرفوری طورموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ہرن قبضہ میں لے کر چھانگامانگا پہنچادیا ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا کوٹلی پٹھاناں والی کے نوجوانوں کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کو اطلاع ملی کہ نایا ب قسم کا ہرن دیہا ت کے باہر دیکھا گیا ہے جس پر گاؤں کے تمام نوجوان کے پیچھے لگ گے مگر تیز رفتاری کے باعث کسی کے بس میں نہیں تھا کہ اس کو قابو کیا جاسکے وہ بڑی بڑی چھلانگیں لگا رہا تھا مگر دیہات کے نوجوانوں نے ہمت نہ ہاری اور سر توڑ کوشش کے بعد فصلوں میں بھاگتے ہرن کو پکڑ لیا جس ہر محکمہ ویلڈ لائف کو اطلاع دی تو متعلقہ محکمہ کا انسپکٹر طفیل احمد آگیا جس نے محکمہ کی گاڑی منگوائی اور اس کو چھانگا مانگا منتقل کر دیا گیا جس پر تمام دیہاتوں کے لوگوں اور محکمہ نے جوان مردی اور ہمت کر نے والے نواجوانوں کی تعریف کی اور ان کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔