چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چینی فوج کے وفد کی ملاقات، پاک چین عسکری و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 12 نومبر 2015 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چینی فوج کے وفد کی ملاقات،ملاقات میں پاک چین عسکری و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چینی فوج کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد سے ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، انسداد دہشت گردی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کی عسکری و دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :