نارووال سے30پونڈ انڈین ساخت آرٹلری شیل برآمد ،اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا
جمعرات 12 نومبر 2015 20:49
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)تھانہ لیسر تحصیل ظفروال کے دیہاتی علاقہ گمرولہ سے30پونڈ انڈین ساخت آرٹلری شیل برآمد اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا،محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنی تحول میں لے لیا۔
(جاری ہے)
محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسرمظہر اقبال کی قیادت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ محمد اختر،شریف باجوہ اور شبیر نے آپریشن مکمل ہونے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہل علاقہ کا شہری ٹرالی کے لئے مٹی نکال رہا تھا کہ اسے کوئی سخت چیز محسوس ہوئی جس نے تھانہ میں اطلاع جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بہادری کا مظاہری کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ۔
انہوں نے بتایا کہ انڈین ساخت آرٹلری شیل کا وزن 30پونڈ ہے اﷲ کا شکر ہے کہ جب یہ داغہ گیا تو یہ پھٹ نہ سکا اور مٹی میں دب گیا خدا نخواستہ یہ پھٹ جاتا توکافی جانی مالی نقصان ہو سکتا تھا ۔واضع رہے کہ چند روز قبل بھی انہیں علاقوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے شکر گڑھ سکمال سیکٹر کے رہائشی علاقے تغل پورہ اورسیمبلی کلیاں پر داغے گئے 2مارٹر گولے اپنی تحویل میں لے چکے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.