میری ہدایت پر عمر اکمل کو ڈراپ کیا، انہیں صفائی کا پورا موقع ملے گا ، شہریار خان
جمعرات 12 نومبر 2015 21:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے میری ہدایت پر عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیا،تحقیقات کا حکم دیدیا ، عمر اکمل کو صفائی کا پورا موقع ملے گا تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے،سعید اجمل کے بیانات پر افسوس ہے ، ان سے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کر کے وضاحت طلب کرکی گئی ہے ، ٹیم میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شہریار خان نے کہاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیاجائے گا، پی سی بی انتظامیہ اور ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے۔(جاری ہے)
ڈسپلن کی خلاف ورزی صرف پاکستان میں نہیں ہوتی بلکہ یہ پوری دنیاکامسئلہ ہے۔ عمر اکمل کے معاملے پرانکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اسی لئے عمر اکمل کو معطل کر دیا گیا ہے عمر اکمل کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ میری ہدایت پرعمراکمل کوڈراپ کیاگیا میں نے سلیکٹرزکومنع کیاکہ وہ ابھی عمراکمل کوٹی ٹونٹی میچوں کے لئے سلیکٹ نہ کریں جب تک انکے خلاف انکوئری مکمل نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ عمر اکمل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ڈانس پارٹی میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یونس خان کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے تاہم یہ فیصلہ انہی نے کرنا تھایونس کوچاہیے تھاکہ وہ ون ڈے سیریرکے بعدریٹائرمنٹ لینی چاہیے تھی۔ سعید اجمل کے معاملے پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایسے بیانات کیوں دیے۔انہوں نے کہاکہ مایہ ناز آف اسپنر کو سینٹرل کانٹریکٹ بھی معطل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی گلی محلے کی کرکٹ کھیل کرٹیم میں آتے ہیں اورزیادہ ترکھلاڑی کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ٹیم میں مصباح الحق کے علاوہ کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اب اعلیٰ تعلیم کے حامل کرکٹرزکوٹیم کاحصہ بنایاجائے۔کیونکہ وہ زیادہ سمجھ دارہوتے ہیں۔قواضح رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیم میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور انہوں نے بزنس مینجمنٹ میں ’ ایم بی اے ‘ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.