یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ صرف پی سی بی چیئرمین ،میرے لئے بھی حیران کن ہے‘ ہارون رشید

یونس خان جیسے بلے باز نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں‘ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کی گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 21:09

یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ صرف پی سی بی چیئرمین ،میرے لئے بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ قومی بلے باز یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ صرف پی سی بی چیئرمین بلکہ میرے لئے بھی حیران کن ہے،یونس خان جیسے بلے باز نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹونتی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی کی ہدایت پر سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیریز میں ایک دو نئے لڑکوں کو موقع دیا جاتا ہے۔