لاہور بچاؤ تحریک نے ایک ہفتے میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ ختم نہ کر نے پر سپر یم کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کردیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) لاہور بچاؤ تحریک نے ایک ہفتے میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ ختم نہ کر نے پر سپر یم کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے لاہور شہر کے ثقافتی ورثہ کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ منصوبے کے مطابق میٹروٹرین کے لئے بچھائے جانے والے ٹریک سے صدیوں پرانی عمارات، باغات اور بازارہمیشہ کے لئے قصہ پارینہ بن جائیں گے جس سے لاکھوں لوگ بے گھراوربیروزگار ہوجائیں گے۔

لاہور بچاؤ تحریک کے کامل خان ممتاز،نیرعلی دادا،یاسمین لاری،سجادکوثر، ڈاکٹراعجاز انور، فریال گوہر،ایڈووکیٹ اظہرصدیق سمیت مختلف این جی اوزاور سماجی کارکنوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرواورنج لائن منصوبہ عوام کی سہولت کے لئے نہیں بلکہ لاہورکے ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ 365ارب روپے کی خطیر رقم کے اس منصوبے کی جگہ یہ رقم تعلیم ، صحت اورروزگارکی مد میں خرچ کی جاتی تواس سے ملک میں خوشحالی کے نئے درکھلتے لیکن حکومتی نااہلی کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتاچلاجارہاہے۔ایڈووکیٹ اظہرصدیق اور دیگر نمائندوں نے اس موقع پر کہاکہ اس منصوبے سے عوام کو نہیں بلکہ لینڈ مافیاکو فائدہ پہنچے گاڈی جی آرکیالوجی سلیم اﷲ کو اس منصوبے کا این او سی جاری نہ کرنے پر تبدیل کردیاگیا ہے، حکومت کو سات دن کا وقت دیتے ہیں اگر ڈی جی آرکیالوجی کو بحال نہ کیا گیا اور اس منصوبہ کو وسیع ترعوامی مفاد میں ختم نہ کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :