صدیق الفاروق نے چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس اکرام الحق کوپروگرام ڈویلپمنٹ آفیسر کا اضافی چارج دیدیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس اکرام الحق کوپروگرام ڈویلپمنٹ آفیسر کا اضافی چارج دے دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ کی طرف سے جاری کیے جانے والے آرڈر کے مطابق اکرام الحق بطور پروگرام ڈویلپمنٹ آفیسر، ٹرسٹ بورڈ کو ترقی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ،پبلک پالیسی ، مسائل کے حل ،پلاننگ ، ڈویلپمنٹ سکیم ،اور بجٹ کی مانیٹرنگ کے لیے چیئرمین بورڈ کی معانت کریں گے ، بورڈ کی انکم بڑھانے کے لیے نئے پراجیکٹ اور اسکیمز کی تجاویزدیں گے،دونئی یونیورسٹیوں کے پراجیکٹ ،ریسرچ ،اہم فیصلوں کی نگرانی اور تمام پراجیکٹس کی ماہانہ رپورٹ بھی مرتب کریں گے ، چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کے احکامات کے بعد سیکرٹری بور ڈ نے یو ڈی سی فہد امین کو فوی طور پر بورڈکے کمیٹی روم کا چارج دے دیا ،وہ بورڈ میں ہونے والے تمام اجلاسوں انتظام کریں گے ،اس حوالے سے تمام متعلقہ دفاتر،آفیسرز ،ایڈمنسٹریٹرز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔