کہ عوام شیر پر مہر لگائیں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی گارنٹی میں دیتا ہوں

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب شاویز خان کاکارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 12 نومبر 2015 21:52

فتح جنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب شاویز خان نے کہا ہے کہ عوام شیر پر مہر لگائیں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی گارنٹی میں دیتا ہوں، یو سی قطبال کے عوام ن لیگ کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں مہلو سوئی گیس ،رابطہ سڑک اور پینے کا صاف بھی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انھو ں نے یو سی قطبال سے ن لیگ کے امیدواروں حاجی محمد خان اور ملک ارشد اعوان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مہلو گاؤں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں امیدوار کونسلر ملک اعجاز،لیاقت باجوڑی،ملک عبدالحمید حطار ،ملک عبدالقادر،احمد نواز خان راما ،اسلم فوجی سمیت بڑی تعداد میں اہل دیہہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نے کہا کہ علاقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں فتح جنگ کے سیوریج نظام کیلئے 30کروڑ،1122کے قیام سمیت میگا پراجیکٹس کی منظوری خادم اعلیٰ سے کروائی ہے انھوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی وجہ سے ملکی ترقی متاثر ہوئی ہے ملک دو سال پیچھے چلا گیا ہے دھرنے والوں کو عوام نے بلدیاتی الیکشن میں مسترد کر دیا ہے ملک کی سلامتی و خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ ن کی حکومت ہے سائیکل کو تو آنے بھاؤ کوئی نہیں پوچھتا ان کو دور کب کا ختم ہو چکا ہے عوام شیر کو ووٹ دیں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی گارنٹی میں دیتا ہوں شیر کی جیت ہی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے امیدوار برائے چیئرمین حاجی محمد خان نے کہا کہ ذاتی مفادات کی بجائے عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک ارشد قطبال نے کہا کہ یو سی قطبال میں پہلے بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں عوام شیر کو ووٹ دے کر ن لیگ کو کامیاب بنائیں انشاء اﷲ مہلو کو سوئی گیس پانی اور سڑک کی تعمیر کروا کر دیں گے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی ہی علاقے کی تعمیر و ترقی ممکن ہو گی آزاد اور اپوزیشن اگر جیت گئے تو عوام اپنے قیمتی سال ضائع کر دینگے اس لئے ترقیاتی کاموں کیلئے 19نومبر کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :