پاکستا ن وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ایشین ٹائیگر بنے گا، سرفراز افضل

جمعرات 12 نومبر 2015 22:08

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا میاں محمد نواز شریف کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا، کاشغر تا گوادر موٹروے اور چین کے ساتھ مل کر گوادر میں فری ٹریڈ زون جیسے منصوبوں نے وسط ایشیائی ممالک کو پاکستان کی اہمیت کا اعادہ کروا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ چائنہ،روس، بیلا روس اور تاجکستان کے سربراہان مملکت نے نہ صرف پاکستان کے دورے کئے ہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اہم تجارتی اور سفارتی معاہدے بھی کئے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ایشین ٹائیگر بنے گا۔

متعلقہ عنوان :