کرکٹ آل سٹارز سیریز، شعیب اختر کو بنا ہیلمٹ کے بلے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 22:08

کرکٹ آل سٹارز سیریز، شعیب اختر کو بنا ہیلمٹ کے بلے بازی کرنا مہنگا پڑ ..

ہوسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) کرکٹ آل سٹارز سیریز کے دوسرے میچ میں شعیب اختر کو بنا ہیلمٹ کے بلے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنے خطرناک باونسرز سے ڈرانے والے شعیب اختر کو خود بھی خطرناک باونسر کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آل سٹارز سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جب شعیب اختر بلے بازی کیلئے آئے تو ان کے سامنے اسپنر سائمنڈ موجود تھے اس لیے انہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا۔ تاہم سائمنڈ نے شعیب غیر کو متوقع طور پر باونسر دے مارا جس سے انہوں نے خود کو بال بال بچایا۔

متعلقہ عنوان :