پنجاب اسمبلی ‘ بزنس ایڈ وئزی کمیٹی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کر نے کی منظور دیدی

جلد پنجاب اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے بل منظور ی کیلئے پیش کیا جا ئیگا ‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے ایوان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈ وئزی کمیٹی میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کر نے کی منظور دیدی جبکہ جلد پنجاب اسمبلی میں بھی تنخواہوں میں اضافے کیلئے بل منظور ی کیلئے پیش کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمداقبال خان کی صدارت میں بزنس ایڈ وئزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید سمیت اپوزیشن جماعتوں کی دیگر جماعتوں کے پارلیمانی سیکرٹر یز نے شر کت کی جس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے ایوان میں آکرتمام اراکین اسمبلی کو بھی بزنس ایڈ وئزری کمیٹی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلے اور اسکی اسمبلی کی اسمبلی سے منظوری کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :