مظلوم پریشان اور عوام کی دولت لوٹنے والے والے آزاد گھوم رہے ہیں ،کراچی سمیت ملک بھرمیں قبضہ مافیا کو فری ہینڈ ہے سرکاری املاک پر قبضے اور پلازہ بننا ملی بھگت ہے ،قومی ایکشن پلان کے تحت کرپشن میں ملوث سرکاری سیاسی اور حکومت میں موجود افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی وفو دسے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 22:20

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مظلوم پریشان اور عوام کی دولت لوٹنے والے والے آزاد گھوم رہے ہیں ،قبضہ مافیا کو فرہ ہینڈ ہے سرکاری املاک پر قبضے اور پلازہ بننا ملی بھگت ہے ،اینٹی کرپشن ادارہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ،ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ،کرپشن لوٹ کھسوٹ کی دہشتگردی سے ملک کو کون نجات دلائے گا ،حکمران مظلوم غریب عوام کو انصاف مہیا کرنے میں ناکام ہے ،قومی ایکشن پلان کے تحت کرپشن میں ملوث سرکاری ،سیاسی ،اور حکومت میں موجود سب کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ،بلدیاتی انتخابات میں اہلسنت کے حق کو دباناظلم اور عوام کی رائے کا قتل ہوگا ،الیکشن کمیشن کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے ،شفاف الیکشن پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو مرکز اہلسنت پر حیدر آباد ،میرپورخاص،ٹنڈوا لہیار سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔یاد رہے کہ وفد پاکستان سنی تحریک کے نامز امیداوار جو انتخابی نشان ٹیبل لیمپ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام ملک سے دہشتگردی ،مذہبی وسیاسی منافرت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کیلئے ہر محب وطن نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،ضرب عضب آپریشن کی حمایت اہلسنت نے کی اور پاک فوج کے مورال کو بلند کرنے کیلئے سمینار ،جلسے ،ریلیاں نکال کر عوام میں دہشتگردی کے خلاف شعور اجاگر کیا ،قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں ،عوام کی جان ومال سے کھیلنے والے کسی بھی صف میں ہوں انکے خلاف ہر حال میں قانون کو حرکت میں آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا فقدان ملک میں موجود ہے ،حکمران اگر گڈگورننس پر کاربند ہوتے تو عوام کو ریلیف فراہم کرتے دہشتگردی کا خاتمہ طاقت سے نہیں کیا جاسکتا ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے عوامی فلاح وبہبود کے ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ اور مہنگائی کو ختم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :