اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے کیس میں پیرا کو جواب داخل کرنے کیلئے 25 نومبر تک مہلت دے دی

جمعرات 12 نومبر 2015 23:03

اسلام آباد ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں پر جواب داخل کرانے کے لئے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو 25 نومبر تک مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کے والدین اور فیسوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے خلاف نجی سکولوں کی جانب سے دائر 20 مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

بیکن ہاوٴس کی جانب سے شاہد حامد جبکہ سٹی سکول کی جانب سے عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر پیرا کے سیکرٹری جاوید اقبال نے 20 میں سے 11 درخواستوں پر جواب داخل کرایا۔ عدالت نے بیرسٹر قاسم ودود کے ذریعے 14 مزید طالب علموں کے والدین کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے پیرا کو دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔

متعلقہ عنوان :