غیر قانونی کچی آبادی کیس کے مرکزی ملزم شاہد خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع
جمعرات 12 نومبر 2015 23:03
اسلام آباد ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ و ڈیوٹی جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے غیر قانونی کچی آبادی کیس کے مرکزی ملزم شاہد خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے ایف آئی کے حوالے کر دیا۔ ملزم سی بی اے یونین کے صدر اورنگزیب خان کا بیٹا ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایف آئی اے نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈیوٹی جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا اور موقف اپنایا کہ ملزم غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کرانے میں پیش پیش تھا اور اس نے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی کچی آبادیاں قائم کروائیں۔
ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تفتیش اور دیگر ملوث افسران کی گرفتاری کے لئے آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تاہم فاضل جج نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.