نشہ کرنے کی ناکام کوشش، 8 سالہ لڑکی کو سکول سے نکال دیا گیا

Ijaz Muhammad محمد اعجاز جمعرات 12 نومبر 2015 23:07

نشہ کرنے کی ناکام کوشش، 8 سالہ لڑکی  کو سکول سے نکال دیا گیا

پتاسکلا، اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2015) اوہائیو میں حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک 8 سالہ لڑکی کو ماریجوانا کا نشے کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ مذکورہ لڑکی نے نشہ کرنے کےلیے سکول کے باتھ روم میں اپنا پلاسٹک بیگ جلا لیا۔ پتاسکلا پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پتاسکلا ایلیمنٹری سکول کی 8 سالہ طالبہ کو سکول کے ملازم نے 4 نومبر کو باتھ روم میں میریجوانا کو آگ دکھاتے ہوئے پکڑا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ لڑکی کو میریجوانا کا نشہ کرنا نہین آتا۔لڑکی نے کچھ میریجوانا کو فلش میں بہا دیا جبکہ کچھ کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ ڈسٹ بن میں پھینکی گئی منشیات دوبارہ برآمد کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو سکول سے نکال دیا گیا ہے۔ لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ پہلے لڑکی کودس دن کے لیے سکول سے نکالا گیا پھر اسے کم کر کے تین دن کر دیا گیا۔ سکول انتطامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سکول بس میں کیمرے نصب کریں گے تاکہ لڑکی کو منشیات دینے والے کا پتہ چل سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu